جامعہ رحمانی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات الحمدللہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ اس موقع پر طلبہ نے نہایت سنجیدگی، محنت اور تعلیمی ذوق کا مظاہرہ کرتے ہو امتحانی مراحل کو بخوبی مکمل کیا۔
یہ امتحانات نہ صرف طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو پرکھنے کا ذریعہ رہے بلکہ ان کی علمی و فکری تربیت کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئے۔ اساتذہ کرام کی رہنمائی، انتظامیہ کی نگرانی اور طلبہ کی انتھک محنت اس کامیاب انعقاد کا روشن ثبوت ہے۔
اختتامی مرحلے کے موقع پر جامعہ کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط اور طلبہ کی جدوجہد کو محفوظ کرتے ہوئے چند یادگار لمحات کو تصاویر کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔