مونگیر(پریس ریلیز) 1 فروری 2026 گورمنٹ اردو زبان سیل، مونگیر کے زیرِ اہتمام منعقد ایک اہم تقریری مقابلے میں مکتبِ ولی کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ یہ مقابلہ مونگیر کی آرٹ گیلری میں منعقد ہوا، جہاں ڈی ایم مونگیر، جناب ڈاکٹر نکھل دھنراج صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔
اس مقابلے میں مجموعی طور پر کم و بیش 152 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں مکتبِ ولی کی 8 طالبات شامل تھیں، جن میں سے 6 طالبات نے کامیابی حاصل کر کے ادارے اور ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ کامیاب ہونے والی طالبات میں رحیمہ اسلام، عائشہ پروین، رضیہ اسلام، سونم پروین، روشن پروین اور زینب پروین قابل ذکر رہیں۔
اس شاندار کامیابی پر سب سے پہلے حضرت امیرِ شریعت، مفکرِ ملت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے ایسا معیاری اور تربیتی ادارہ قائم فرمایا، جہاں سے طالبات کو علمی، ادبی اور اخلاقی تربیت حاصل ہو رہی ہے اور وہ قومی و ضلعی سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔
یہ کامیابی ناظمِ مکتب ولی جناب محمد شہباز رحمانی صاحب کی نگرانی، اساتذۂ کرام کی مخلصانہ رہنمائی، اور مسلسل محنت کا ثمرہ ہے۔ اساتذہ کرام بالخصوص مولانا راغب رحمانی صاحب، مولانا انور نیازی رحمانی صاحب، مولانا انور مظاہری صاحب، مولانا قسمت علی رحمانی صاحب، مولانا ابو الحسن صاحب، قاری ریحان صاحب اور عالمہ محترمہ رخسار حمیدی صاحبہ کی انتھک کاوشوں، تعلیمی محنت اور رہنمائی کو اس کامیابی میں اہم کردار حاصل ہے۔
جامعہہ رحمانی کے شعبہ صحافت کے ایچ او ڈی جناب فضل رحمٰں رحمانی صاحب، مولانا محمد صالحین ندوی صاحب نائب ناظم تعلیمات جامعہ رحمانی مونگیر، جناب حافظ شاہد رحمانی صاحب ایڈیٹر فکر و نظر ٹی وی سمیت دیگر متعدد افراد نے ادارے کی جانب سے تمام کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی، ادبی اور دینی میدانوں میں اسی طرح نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں گی اور ملت و قوم کا نام روشن کرتی رہیں گی۔