ٹاس جیتنے کے بعد شریئس ایئر نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پہلی بار اس میدان اور ان حالات میں کھیل رہے ہیں، اس لیے پہلے گیندبازی کرنا بہتر انتخاب محسوس ہوا۔ کروڑوں ہندوستانی کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ 15 سالہ نوجوان سنسنی ویبھو سوریہ ونشی جمعہ (26 جون) کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی-20 بین الاقوامی میچ کے ذریعہ اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کریں گے، لیکن پلیئنگ الیون میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔ یعنی ویبھو کے ڈیبیو کا انتظار ابھی کچھ اور طویل ہو گیا ہے۔ ٹاس کے دوران کپتان شریئس ایئر نے اس فیصلہ کی وجہ بھی واضح کر دی۔ بیلفاسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد شریئس ایئر نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پہلی بار اس میدان اور ان حالات میں کھیل رہے ہیں، اس لیے پہلے گیندبازی کرنا بہتر انتخاب محسوس ہوا۔ جب ان سے ویبھو سوریہ ونشی کے ڈیبیو کے بارے میں سوال کیا گیا تو شریئس نے نوجوان بلے باز کی بھرپور تعریف کی، تاہم یہ بھی واضح کر دیا کہ ’فی الحال انہیں انتظار کرنا ہوگا۔‘