گزشتہ دنوں آئے زلزلہ کے بعد سے ریسکیو مہم جاری ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 920 پہنچ چکی ہے۔ 3 ہزار سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں، جن میں کئی کی حالت سنگین ہے۔ وینزویلا میں گزشتہ دنوں 2 طاقتور زلزلے آئے تھے، جس نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ سینکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور اب تک 920 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس درمیان آج ایک بار پھر وینزویلا کو زلزلہ کے جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج وینزویلا میں 4.9 شدت کا نیا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اس زلزلہ نے لوگوں میں خوف کی ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ نئے زلزلہ سے مزید کسی جانی و مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن پہلے سے ہی منہدم عمارتوں میں جاری ریسکیو مہم ضرور متاثر ہوئی ہے