ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’جو ممالک امریکی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروس ٹیکس عائد کریں گے، انہیں سخت جوابی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ضرورت پڑنے پر موجودہ معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔‘‘ ڈیجیٹل سروس ٹیکس‘ (ڈی ایس ٹی) کے معاملہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب دنیا کے کئی ممالک کو براہ راست دھمکی دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جو بھی ملک امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر یہ ٹیکس عائد کرے گا، اسے امریکہ کو کی جانے والی برآمدات پر 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے ٹیکس موجودہ تجارتی معاہدوں کو ختم کر دیں گے۔