جبکہ ٹی ایم سی کے لیڈر ابھیشیک بنرجی نے ووٹوں کی گنتی کے مراکز کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
ممتا بنرجی مسلسل بی جے پی پر تنقید کر رہی ہیں اور یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ انتخابات منصفانہ انداز میں نہیں کرائے گئے۔ تاہم ان الزامات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کوئی سرکاری ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما سویندو ادھیکاری کی وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کے بعد ریاست کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد بھی ممتا بنرجی نے اپنے ’ایکس‘ بائیو میں خود کو مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ لکھ رکھا تھا۔ لیکن نئے وزیرِ اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد انہوں نے اپنے بائیو سے ’سی ایم‘ والی سطر ہٹا دی ہے۔