جس کے بعد عالمی سطح پر بھی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک کم از کم 111 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 72 سے زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ کئی اضلاع میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے زمین بوس ہو گئے اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، جس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔
اس المناک حادثے پر روسی صدر ولادمیر پوتن نے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تعزیتی خط ارسال کیا ہے۔ پوتن نے اپنے پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں آئے تباہ کن طوفان اور جانی نقصان کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی اس قدرتی آفت پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ابو ظبی سے جاری بیان میں یو اے ای کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ یو اے ای نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔