جناب مولانا مفتی ریاض احمد صاحب قاسمی، استادِ حدیث و فقہ جامعہ رحمانی مونگیر کی تازہ تصنیف ’’وطن کے سپوت‘‘ منظرِ عام پر آگئی ہے۔ اس کتاب کو دارالاشاعت، خانقاہ رحمانی مونگیر نے اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے۔ کتاب کی اشاعت و تصنیف پر حضرت امیرِ شریعت نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک قابلِ قدر علمی و ادبی کاوش قرار دیا۔ ’’وطن کے سپوت‘‘ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اہلِ ذوق و مطالعہ کے لیے یہ کتاب یقیناً ایک مفید اضافہ ہے۔