تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں ہفتہ 4 جولائی سے مختلف تقریبات کا آغاز ہو رہا ہے، جن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ دنیا کے متعدد ممالک سے سرکاری و سیاسی وفود تہران پہنچ رہے ہیں تاکہ تعزیت اور خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔ اسی سلسلے میں ہندوستان کا ایک وفد بھی تہران پہنچا، جس میں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید سمیت کئی ممتاز شیعہ شخصیات شامل ہیں۔ وفد نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق وفد کے ارکان نے نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی اور مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی۔ ایران میں جاری ان تعزیتی تقریبات میں مختلف ممالک کے نمائندوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔